ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / امیت شاہ کے بیان کی بی جے پی نے کی تردید 

امیت شاہ کے بیان کی بی جے پی نے کی تردید 

Sun, 15 Jul 2018 00:21:27    S.O. News Service

نئی دہلی:4/جولائی (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)بی جے پی صدر امت شاہ آئندہ لوک سبھا انتخابات سے پہلے ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر شروع ہو جائے گی، والے بیان کا بی جے پی نے تردید کیا ہے۔ اے این آئی کے مطابق بی جے پی کی جانب سے کہا گیا کہ حیدرآباد میں پارٹی کے تلنگانہ یونٹ کے دفتر میں ہوئی امت شاہ اور بی جے پی کے رہنماؤں کے درمیان ایسی کوئی بات نہیں ہوئی بلکہ یہ مسئلہ ایجنڈے میں بھی نہیں تھا۔ غور طلب ہے کہ ایودھیا کے مندر مسجد تنازعہ کیس کی سماعت سپریم کورٹ میں ہو رہی ہے اور ایسے میں حکمراں پارٹی کے صدر کی جانب سے آئے اس بیان پر ہنگامہ ہونا طے تھا۔خاص بات یہ ہے کہ اس بیان کو بی جے پی کے قومی مجلس عاملہ کے رکن شیکھرجی کے حوالے سے میڈیا میں شائع کیاگیا تھا جو شاہ اور باقی رہنماؤں کے اجلاس کے بعد میڈیا سے خطاب کر رہے تھے۔ ابھی تک اس مسئلے پر بی جے پی لیڈر بیان دینے سے بچتی ہے ،وہ اس پر پوچھے گئے سوال پر کورٹ میں التواء بتا کر ٹال دیتے ہیں۔ وہیں دوسری طرف سپریم کورٹ میں اس معاملے میں بحث کے دوران اہم درخواست گزار کی جانب سے پیش وکیل راجیو دھون نے کہا ہے کہ مسجد کو ہندو طالبان نے گرا دیا تھا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے شیعہ وقف بورڈ پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ 1946 میں یہ سنی مسجد تھی۔ 


Share: